عمران خان نے چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو سورۃ المائدہ کی 8ویں آیت پڑھنے کا مشورہ کیوں دیا؟

پیر 15 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مشورہ دیا ہے کہ سورۃ المعائدہ کی 8ویں آیت پڑھ لیں۔

عمران خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ چیف جسٹس سورۃ المائدہ کی 8ویں آیت پڑھ لیں۔ جس میں ہے کہ دشمنوں سے بھی اتنی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ کر سکو۔

انہوں نے کہاکہ سب کچھ لندن پلان کے تحت ہو رہا ہے، میرا جیل میں ہونا، پی ٹی آئی کا خاتمہ، نواز شریف کے کیس معاف ہونا لندن پلان کا حصہ ہے۔

عمران خان نے کہاکہ افسوس ہوا کہ سپریم کورٹ بھی لندن پلان کے تحت چل رہی ہے، واحد آدمی ہوں جس نے 27 سال جدوجہد کر کے پارٹی کو اس جگہ پہنچایا، ان کو عوام کے غصے کا اندازہ نہیں ہے، سوشل میڈیا کے دور میں کوئی چیز چھپ نہیں سکتی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کا فیصلہ درست قرار دیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور سب کو مختلف انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp