نگران وزیر خارجہ سے ایرانی نمائندہ خصوصی برائے امور افغانستان کی ملاقات

پیر 15 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے علاقائی استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگراں وزیر خارجہ سے ایران کے نمائندہ خصوصی برائے امور افغانستان حسن کاظمی نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں نگراں وزیر خارجہ نے پرامن اور مستحکم خطے کے وژن کے حصول کے لیے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔ قبل ازیں انہوں نے افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے آصف درانی کے ساتھ بھی افغانستان کی صورتحال اور یہاں امن امان کے قیام کے لیے وسیع تبادلہ خیال کیا۔

مشیر ہوا بازی اور عراقی سفیر کے درمیان ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

ادھر سفارتی سطح پر مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین خان اور عراقی سفیر حامد عباس لفتا کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین خان اور عراق کے پاکستان کے لیے سفیر حامد عباس لفتا کے درمیان عراقی سفارت خانے میں ملاقات ہوئی جس میں عاشورہ اور اربعین کے دوران زائرین کے لیے ویزا فیس کی معافی سمیت باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت ہوا بازی کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق مشیر نے باہمی بات چیت کے ذریعے محرم کے دوران اضافی دو طرفہ پروازوں کی منظوری کے عمل کو مزید بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

مشیر نے اے ایس اے کے پرانی طرز کے متن کو جدید بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان فضائی خدمات کے معاہدے (اے ایس اے) پر نظر ثانی کے لیے بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

مشیر برائے ہوابازی نے عراق سے پاکستان کے فضائی کیریئر کو 5 ویں آزادی کے حقوق دینے کے لیے پاکستان کی دلچسپی سے بھی آگاہ کیا۔

عراق کے سفیر نے پاکستانی ایئر لائنز کو پانچویں آزادی کے حقوق دینے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقین نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور بالخصوص ہوا بازی کے شعبے میں مسلسل ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری کیپٹن(ر)سیف انجم نے بھی شرکت کی۔ تقریباً 3 لاکھ پاکستانی سالانہ عراق کا دورہ کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

شادی کی تقریب میں جنرل (ر) باجوہ سے بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کی ملاقات نے نئی بحث چھیڑ دی

خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر محکمہ خزانہ کو کیا اعتراضات ہیں؟

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا