پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں نے انتخابات میں کامیابی کے بعد پارٹی کے ساتھ وفادار رہنے کا اعادہ کیا ہے اور قرآن پاک پر حلف بھی اٹھا لیا ہے۔
پی ٹی آئی کے بیشتر امیدواروں کی جانب سے قرآن پاک پر حلف اٹھایا گیا ہے اور کارکنوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی جا رہی ہیں۔
پی ٹی ائی امیدوار پی کے 12 سے یامین خان نے قرآن پاک پر حلف اٹھا لیا کہ الیکشن جیتنے کے بعد میں وہی کروں گا جو خان صاحب کہے گا
👏👏 pic.twitter.com/EAOAEhSgCA— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad_bobak) January 15, 2024
پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہم انتخابات میں کامیابی کے بعد پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
قرآن پاک پر حلف اٹھانے والے پی ٹی آئی امیدواروں کا تعلق ملک کے مختلف حصوں سے ہے۔
اب تک جن امیدواروں کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں ان میں این اے 4 سوات سے سہیل سلطان، پی کے 73 سے علی زمان، پی کے 9 سے سلطان روم، پی کے 12 سے یامین خان شامل ہیں۔
Related Posts
اس کے علاوہ این اے 6 کے امیدوار بشیر خان بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف سے انتخابی نشان بلا واپس لینے کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو مختلف انتخابی نشانات الاٹ کر دیےہیں۔