نیوزی لینڈ کی رکن پارلیمان کپڑوں کی دکان سے چوری کرتے پکڑی گئی

منگل 16 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ کی پہلی پناہ گزین رکن پارلیمنٹ گولریز گہرمان نے مبینہ طور پر چوری کے الزام پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے ’اے ایف پی‘ مطابق مرکزی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی جماعت گرین پارٹی کی رکن پارلیمنٹ گولریز گہرمان سے کپڑوں کی دکانوں سے چوری کے 3 الزامات کے بعد پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

گولریز گہرمان نے اعتراف کیا کہ وہ سیاست دانوں کے معیار پر پورا نہیں اتریں اور انہیں اپنی ذہنی صحت کے لیے وقت درکار ہے۔ انہوں نےکہا کہ کام سے متعلق دباؤ نے انہیں اپنے کردار کے برعکس ایسے طریقوں سے کام کرنے پر مجبور کیا جو مکمل طور پر غیر اخلاقی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو معاف کرانے کی کوشش نہیں کر رہیں لیکن وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیکر اپنی وضاحت دینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت سے لوگوں کو مایوس کیا ہے اور اس کا انہیں بہت افسوس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp