عریشہ رازی ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکارہ ہیں اور ان کے مداح لاکھوں کی تعداد میں ہیں۔
ان کے انسٹاگرام پر بھی 10 لاکھ فالوورز ہیں۔ عریشہ رازی نے میڈیا انڈسٹری میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر اینٹری دی تھی۔
عریشہ کی بڑی بہن سارہ رازی نے بھی بطور چائلڈ ایکٹر شہرت حاصل کی۔ عریشہ نے اپنا شوبز کا سفر کامیابی سے جاری رکھا اور اب ایک معروف اداکارہ ہے۔
وہ کئی مشہور ڈرامہ سیریلز میں نظر آ چکی ہیں جن میں ’دکھاوا‘، ’دل پہ زخم کھائے‘، ’چوراہا‘ ’چاند کی پریاں‘، ’مکافات‘ اور ’تمہارے عشق کے نام‘ شامل ہیں۔
پرستار ان کی معصومیت، خوبصورتی اور غیر معمولی اداکاری کو بیحد پسند کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک شاندار سوشل میڈیا انفلوئینسر بھی ہیں۔
عریشہ رازی کا نکاح سنہ 2022 میں ہوا۔ وہ سنہ 2024 میں عبداللہ فرخ سے شادی کرنے والی ہیں۔
حال ہی میں کراچی میں عریشہ رازی کی شادی کی تقریبات شروع ہوئیں۔
ڈھولکی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے دوران عریشہ رازی بہت جاذب نظر لگ رہی تھیں۔
انہوں نے آغا نور کا خوبصورت لباس پہن رکھا تھا اور اپنا میک اپ رابعہ انعم سیلون سے کروایا تھا۔ تقریب کے فوٹوگرافر عبدالصمد ضیاء تھے۔
خوبصورت تقاریب کو ایک خوبصورت عنوان دیا گیا ہے۔ جو اس طرح ہے ’عریشہ کو دلہا مل گیا‘۔ عریشہ رازی نے اپنے ڈھولکی ایونٹ کی ایچ ڈی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔