عوام کی مدد سے پاکستان معاشی مشکلات سے نکل آئے گا، بلاول بھٹو زرداری

بدھ 8 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر مسائل ہیں، ملک عوام کی مدد سے ان مسائل سے نکل جائے گا۔

نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک اس وقت مسائل میں ہے، مسائل دنیا بھر کے ممالک کو ہیں،اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کے عوام ان مسائل کا مقابلہ کیسے کرتے ہیں۔ہم ماضی میں بھی مشکل وقت سے گزرے ہیں اور مقابلہ کرکے ان مشکل حالات سے نکلے ہیں اور اب بھی عوام کی مدد سے اس مشکل دور سے نکلیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے کونسل آف منسٹری کی طرف سے پاکستان ایک سمینار کی میزبانی کر رہا ہے جس میں ’عورت اسلام میں‘ میں پر بات کر رہے ہیں، پوری دنیا میں یہ تاثر ہے کہ اسلام میں عورتوں کے حقوق غصب کیے جاتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ اسلام وہ دین ہے جس نے عورتوں کو سب سے پہلے حقوق دیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ پاکستان اسلام فوبیا پر ایک کانفرنس کی مزبانی کر رہا ہے، کانفرنس میں اسلام کے بارے میں پروپیگنڈے اور مسلم اقلیتیوں کے بارے میں جو انداز اپنایا جاتا ہے اس پر روشنی ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ خواتین کی ایک کثیر تعداد ہے جو پیپلز پارٹی کو سپورٹ بھی کرتی ہیں اور ووٹ بھی کرتی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں، سیاست، معیشت اور دیگر شعبوں میں خواتین کا کردار ہو، خواتین کو پاور دیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

واضح رہے کہ اسلام میں خواتین کانفرنس آج پاکستان کی سربراہی میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اقتصادی اور سماجی کونسل کے چیمبر میں ہو رہی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

پاکستان کی طرف سے بلائی گئی کانفرنس کا مقصد اسلام میں خواتین کے حقوق کے بارے میں عام تصور اور حقیقت کے درمیان فرق کو ختم کرنا اور مشہور مسلم خواتین کے کارناموں کے بارے میں بتانا ہے۔ اس کا مقصد او آئی سی ممالک میں خواتین کے کردار کو وسعت دینے کے مواقع تلاش کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تاریخی قرارداد 76/254 کی پیروی میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی دن کے طور پر طے کیا گیا ، جنرل اسمبلی کے صدر اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 10 مارچ کو اس دن کے موقع پر ایک خصوصی اعلیٰ سطح تقریب کا مشترکہ انعقاد کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی