انتخابات 8 فروری ہی کو ہوں گے، آئینی ذمہ داری پوری کریں گے، نگراں وزیر اعظم

بدھ 17 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انتخابات کرانا ہماری آئینی ذمہ داری، خوش اسلوبی سے انجام دیں گے، ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔ انتخابات کرانا آئینی ذمہ داری ہے، جو نگراں حکومت خوش اسلوبی سے انجام دے گی، الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے لیے آئینی تقاضے پورے کرچکا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستانی عوام کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، اس کے ساتھ ساتھ معیشت کی بحالی ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔ فروری کا الیکشن معاشی استحکام کی جانب ایک قدم ہوگا۔

’آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کررہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انخلا کے بعد امریکا کے ہتھیار بلیک مارکیٹ میں فروخت ہوئے، اور دہشتگردوں کے ہاتھ لگے ہیں۔ نگراں حکومت نے عوام کے تحفظ کے لیے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کا قدم اٹھایا۔

چین کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ چین کے ساتھ قریبی اسٹریجک شراکت داری ہے، خطے کی صورت حال پاک چین تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتی۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ان دنوں سوئیٹزرلینڈ کے دورے پر ہیں، جہاں وہ میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کر رہے ہیں۔

نگراں وزیر اعظم نے سائیڈ لائن پر سری لنکا کے صدر سے بھی ملاقات کی ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ