خواتین خاندانی نظام اور معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی ہیں، شیری رحمان

بدھ 8 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہاہے کہ خواتین ہمارے خاندانی نظام اور معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، ملک بھر کی عورتوں کو صحت تعلیم اوردیگر بنیادی سہولیات، برابری کا ماحول ملنا چاہئے ۔

وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹرشیری رحمان نے عورتوں کے عالمی دن سے متعلق سوشل میڈیا ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی جرات مند، محنتی بہادر خواتین کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتی ہوں ،یہ دن منانے کا مقصد خواتین کی حوصلہ افزائی اور حقوق تسلیم کرنا ہے،خواتین ہمارے خاندانی نظام اور معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں ۔

وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ عورتوں کے حقوق کو تسلیم کرنا مساوی حیثیت سے متعلق لوگوں میں بیداری پھیلانا ہے،پاکستان کی 49 فیصد آبادی عورتوں پر مشتمل ہے، ہماری عورتیں زندگی کے ہر شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں ،ملک بھر کی عورتوں کو صحت تعلیم اوردیگر بنیادی سہولیات، براری کا ماحول ملنا چاہئے ۔

وزیر ماحولیاتی تبدیلی نے کہا کہ آج ہماری عورتیں زیادہ نہیں بلکہ اپنے انسانی آئینی قانونی حقوق کا مطالبہ کر رہی ہیں،عورتوں کو آئین،قانون کے مطابق اپنے حقوق، مقام ملنا چاہئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp