بلاول بھٹو کو لاہور سے الیکشن جتوا کر وزیراعظم بنوائیں گے، آصف زرداری

بدھ 17 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو لاہور سے الیکشن جتوا کر وزیراعظم بنائیں گے۔

لاہور میں الیکشن مہم کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا سفر بہت لمبا ہے، 40 سال سے سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں جب جیل میں تھا تو یہاں کے میرے کارکنان ملنے آتے تھے، ہمیں جیلوں میں رہنے کا شوق نہیں مگر کارکنوں کے آگے مجبور ہیں۔

آصف زرداری نے کہاکہ کارکنوں کو یقین ہوتا ہے کہ ہمارا لیڈر جھکے گا نہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری لاہور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے ان دنوں مسلم لیگ ن کو نشانے پر رکھا ہے اور ان کا بیانیہ ہے کہ تیر کے ذریعے شیر کا شکار کر کے دکھائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان