کیا بلاول بھٹو کے آصف زرداری سے اختلافات ہیں؟ چیئرمین پی پی پی نے خاموشی توڑ دی

پیر 8 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد آصف علی زرداری کے ساتھ اختلافات کے حوالے سے خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس معاملے کو میڈیا پر غلط انداز میں پیش کیا گیا، انتخابات کے بعد آصف زرداری بھی وزیراعظم بن سکتے تھے مگر انہوں نے خود میرا نام وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے لیے پیش کیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل آصف زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بلاول بھٹو ابھی انڈر ٹریننگ ہیں جس کے بعد میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ سابق صدر کے اس بیان پر بلاول بھٹو ناراض ہو کر دبئی چلے گئے ہیں۔

آصف زرداری کے اس انٹرویو کے بعد بلاول بھٹو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈی پی پر صرف بینظیر بھٹو کے ساتھ تصاویر لگائی تھیں جس سے اختلافات کے دعوؤں کو تقویت ملی تھی۔

تاہم اب چند روز قبل پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں آصف زرداری نے بلاول کا نام وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر پیش کیا جس کی منظوری دی گئی۔

اور اب بلاول بھٹو نے بھی اپنے والد کے ساتھ اختلافات کے دعوؤں کی تردید کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘