روہت شرما نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

بدھ 17 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے افغانستان کے خلاف میچ میں اپنے ٹی20 کیریئر کی 5 ویں سینچری سکور کر کے تاریخ رقم کر دی۔
بھارت اور افغانستان کے درمیان بینگلورو میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں روہت شرما نے تیز ترین سنچری بنا ڈالی اور ٹی20 میں 5 سنچریاں مکمل کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

اس اننگز کے ساتھ روہت شرما نے بطور کپتان اپنے مجموعی رنز میں ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ویرات کوہلی ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 1570 رنز بنانے والے کپتان تھے۔
اس سے قبل روہت شرما نے 2018 میں لکھنؤ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک میچ میں 111 رنز بنائے تھے۔

افغانستان کے خلاف روہت شرما کے 121 رنز ٹی20 میں ان کے کیریئر کا سب سے بڑا انفرادی سکور ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2017 میں اندور میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 118 رنز بنائے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp