بینگلورو میں بھارت نے افغانستان کو تیسرے ٹی20 میچ کے دوسرے سپر اوور میں شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔
میچ کا تفصیلی اسکور کارڈ
بھارت اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ جواب میں افغان ٹیم نے بھی 212 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر بنالیے۔
میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے سپر اوور کروایا گیا جس میں بھی میچ برابر ہوگیا، بھارت نے 1 وکٹ کے نقصان پر 16 رنز بنائے، افغانستان نے پھر میچ برابر کردیا۔
تاہم دوسرے سپر اوور میں بھارت نے افغانستان کو شکست دے دی۔ دوسرے سپر اوور میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 11 رنز بنائے جواب میں افغان ٹیم 2 وکٹیں گنوا کر 1 رن ہی بناسکی۔
بھارت کی بیٹنگ
بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما نے شاندار 121 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ رنکو سنگھ بھی 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی بولنگ
افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
افغانستان کی بیٹنگ
افغانستان کے اوپنر بیٹر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ گلبدین نائب 55 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی بولنگ
بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر نے 3 اور اویش خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مین آف دا میچ
بھارتی کپتان روہت شرما کو شاندار 121 رنز کی اننگ کھیلنے پر مین آف دا میچ ایوارڈ دیا گیا۔
مین آف دا سیریز
شیوم دوبے کو سیریز میں بہترین آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دا سیریز ایواڈ دیا گیا، انہوں نے سیریز میں 124 رنز بنانے کے ساتھ 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
بھارت نے سیریز 0-3 سے جیت لی۔