اجنبی زبان کی الجھن ختم، سام سنگ نے ’لینگویج بیریئر‘ توڑ دیا

جمعرات 18 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی غیر ملکی یا ہموطن سے بھی بات کرنا چاہ رہے ہوتے ہیں لیکن اس کی زبان نہ آنے کے سبب اپنا مدعا بیان کرنے سے قاصر ہوتے ہیں لیکن اب ایسے افراد کی زبان نہ آنا کم از کم فون پر رابطے میں ہمارے آڑے نہیں آسکے گا کیوں کہ یہ مشکل اب سام سنگ کمپنی نے آسان کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز والا جدید ترین گلیکسی اسمارٹ فون پریمیم ایس 24 الٹرا متعارت کرا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سام سنگ کےصدر ٹی ایم روہ نے اس موقع پرامریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان جوز کی سیلیکون ویلی میں ایک اسپورٹس سینٹر میں معقدہ تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت موبائل انڈسٹری میں بڑی تبدیلی لانے والی ہے اور مستقبل قریب میں موبائل فون مصنوعی ذہانت تک رسائی کا بنیادی پوائنٹ ہوگا اور سام سنگ اس حوالے سے قائدانہ کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

ہے نہ کمال کا فیچر؟

کمپنی کے صدر نے بتایا کہ پریمیم ایس 24 الٹرا کال کے دوران مختلف زبانوں کا دوران کال ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے ذریعے 2 ایسے افراد بھی فون پر بات چیت کر سکیں گے جو ایک دوسرے کی زبان نہیں سمجھتے۔

یہ سہولت دنیا میں بولی جانے والی 13 زبانوں کے لیے دستیاب ہو گی اور ان کے لیے مترجم کو سام سنگ نے اپنی اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا ہے۔

فون میں گوگل سے منسلک ایک غیر معمولی سرچ فنکشن بھی دیا گیا ہے۔ اس فنکشن کےاستعمال سے صارف اپنے سامنے موجود کسی بھی ٹیکسٹ میں سے کسی بھی اصطلاح یا تصویر کے گرد دائرہ لگا کر اسے تلاش کر سکے گا۔ اس فون میں میسجنگ اورنیوی گیشن جیسے کارسسٹم بھی شامل ہیں۔ ان سسٹمز کو بھی مصنوعی ذہانت سے منسلک کیا گیا ہے۔

آئی فون 15 کی طرح سام سنگ کا پریمیم ایس 24 بھی الٹراٹائٹینیم فریم کے ساتھ ہے اور اس کی ابتدائی قیمت 1299 ڈالر رکھی گئی ہے۔

گو یہ قیمت ہر پاکستانی برداشت نہیں کرسکتا لیکن جناب تھوڑا انتظار کیجیے پھر دیکھیے ہمارا دوست چین ہمارے لیے کیا کرتا ہے۔ قوت خرید کے مطابق موبائل فونز میں اعلیٰ فیچرز فراہم کرنے میں چین کا ٹریک ریکارڈ مثالی ہی رہا ہے، تو بس پھر فکر کس بات کی ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp