اداکارہ صبا فیصل کو سرکاری چینل سے معطل کیوں کیا گیا تھا؟

جمعہ 19 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ صبا فیصل ٹی وی ڈراموں سے جانی جاتی ہیں۔ چاہے ’ماں‘ کا کردار ہو، یا ’ساس‘ کا، انہوں نے بخوبی ہر کردار نبھایا جس کی وجہ سے ان کے مداحوں کی تعداد بڑھتی گئی۔ کچھ عرصہ قبل، ان کے بیٹے ارسلان کی شادی ہوئی جس پر ساری پاکستانی فلم انڈسٹری نے شرکت کی، اور اس تقریب کی تصویریں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں۔

صبا فیصل پبلک میں آنے سے کبھی نہیں گھبرائیں، نا ہی انہوں نے اپنی ذاتی زندگی پر روشنی ڈالنے سے کبھی انکار کیا۔ اس میں ان کی ٹیلی ویژن پروگرام یا ٹاک شوز میں آنا بھی شامل ہیں۔ صبا نے کیریئر کا آغاز خبریں پڑھنے سے کیا تھا۔ صبا نے سرکاری ادارے پی ٹی وی سے کیرئیر کا آغاز کیا۔

ان کی پہلی نوکری نیوز کاسٹر کے طور پہ تھی، جو انہوں نے بڑے دل سے کی۔ پی ٹی وی میں کافی عرصہ کام کرنے کی وجہ سے، ان کو ’سینئیر‘ نیوز کاسٹر سمجھا جاتا تھا۔ صبا نے انٹرویو میں بتایا کہ کیونکہ ان کا تجربہ زیادہ تھا تو اکثر خبریں وہی پڑھتی تھیں۔ لیکن انہوں نے ایک بات ایسی بات بتائی جو پہلے کسی کو پتا نہیں تھی۔

صبا کو لائیو ٹرانسمیشن کے دوران، خبر میں غلطی کرنے کی وجہ سے پی ٹی وی نے 15 دن کے لیے معطل کردیا تھا۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ انڈیا کے وزیراعظم اندر کمار گجرال نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ان کے دورہ کے دوران صبا نے خبریں پڑھنی تھی۔ وہ کہتی ہیں کہ ’میں نے پوری خبر پڑھ دی، لیکن اس کے بعد میں نے دیکھا کہ ہر افسر اپنے فون پہ ہے۔ میں نے پوچھا کیا ہوا ہے؟ مجھے ایم سی آر میں بلایا گیا جہاں پر میرے باس نے مجھے میری غلطی بتائی۔‘

غلطی کچھ یوں تھی کہ صبا فیصل نے اندر کمار گجرال کا نام 17 دفعہ خبر نامے میں لینا تھا، لیکن انہوں نے ’انور کمال گجرات‘ 17 دفعہ بول کر سنگین غلطی کی، اس پر انہیں پی ٹی وی نے 15 دن کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن