پاکستانی یورپ کا ویزا کیسے حاصل کرسکتے ہیں اور اس کی فیس کتنی ہے؟

جمعہ 19 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اگر یورپ سیر کے لیے جانا چاہتے ہیں تو اب ان کی مشکلات آسان ہوچکی ہیں کیونکہ یورپ نے شینگن ویزا کی درخواستوں کے لیے دروازے کھول دیے ہیں۔ تاہم یورپی ممالک کی سیر کے شوقین افراد اب اس ویزے کے تحت زیادہ سے زیادہ 90 دن قیام کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہریوں کے لیے شینگن ویزا کی فیس 80 یورو (24 ہزار 200 روپے) مقرر کی گئی ہے، پاکستان میں سویڈن کے سفارت خانے نے پاکستان اور افغانستان کے قانونی شہریوں سے شینگن ویزا درخواستوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔ 19 جون سے شروع ہونے والی یہ ویزا سہولت سویڈن اور دیگر یورپی ممالک کی سیر کے شوقین افراد کے لیے زیادہ سے زیادہ 90 دن کے قیام کی اجازت دیتی ہے۔

ویزا حاصل کرنے کے لیے متعدد چیزوں کا خیال رکھنا بے حد ضروری قرار دیا گیا ہے، جن میں سب سے ضروری چیز 6 ماہ کے اخراجات پر مبنی بینک بیلنس کا ہونا ضروی قرار دیا ہے، بینک اسٹیٹمنٹ پر متعلقہ بینک افسر کے دستخط اور مہر ہونی چاہیے۔

سویڈن میں 30 دن کے قیام کے لیے درخواست دہندگان کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں 2400 یورو کے مساوی رقم ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔

اس ویزے میں سفری لچک بھی مہیا کی گئی ہے، جس کے تحت قلیل مدتی شینگن ویزا متعدد یورپی ممالک تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

پاکستان کے علاوہ، بینکاک، ینگون، ہنوئی، اور مزید شہروں میں بھی درخواستیں قبول کی جائیں گی۔

درخواست دہندگان ویزا جمع کرانے کے لیے اپنی پسند کی جگہ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ سویڈن کا سفارت خانہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ داخلے کے اجازت نامے یا ویزے کے بارے میں براہ راست معلومات فراہم نہیں کرے گا۔

وی ایف ایس گلوبل کو جمع کرائی گئی درخواستوں پر بنکاک میں کارروائی کی جائے گی۔ پاکستانی شہریوں کے لیے شینگن ویزا کی فیس 80 یورو (تقریباً 24,280 روپے) ہے۔

فیس کے علاوہ درخواست دہندگان کو اپنے ملک میں مالی وسائل اور اپنی معاشی اور سماجی حیثیت کا ثبوت بھی فراہم کرنا ہوگا۔

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ سویڈن کا سفارت خانہ داخلے کے اجازت نامے یا ویزا سے متعلق براہ راست معلومات فراہم کرنے کا پابند نہیں ہے۔

واضح رہے سویڈن کے سفارت خانے کا یہ اقدام یورپ کی متنوع ثقافتوں کا تجربہ کرنے کے خواہشمند سیاحوں کے لیے دلچسپ امکانات پیش کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp