برطانیہ نے مسلم ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کردیا

اتوار 31 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ نے اپنی ویزا پالیسیوں میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت مسلم ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حکومتِ برطانیہ نے کہا ہے کہ اردن سمیت خلیجی ممالک کو آئندہ سال سے برطانوی ویزے سے استثنیٰ مل گیا ہے، یہ ممالک 2024 سے الیکٹرانک ٹریول پرمٹ سسٹم پر منتقل ہو جائیں گے۔

جن مسلم ممالک کو ویزا فری انٹری کی سہولت دی گئی ہے ان میں بحرین، اردن، کویت، عمان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہری شامل ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں کو فروری 2024 سے برطانیہ میں داخل ہونے کے لیے الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) کی ضرورت ہوگی۔

نئی پالیسی کا اطلاق آئندہ 22 فروری 2024 سے ہوگا۔ 10پاؤنڈ کی فیس والا ٹریول پرمٹ 2 سال کے لیےکارآمد ہوگا۔ 2022 میں خلیجی ممالک سے برطانیہ آنے والے 2 لاکھ 90 ہزار افراد نے قریباً 2 بلین پاؤنڈ خرچ کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار