’بغیر تیاری آجاتا ہے، میں مطمئن نہیں‘ عمران خان نے وکیل لطیف کھوسہ کو پیروی سے ہٹا دیا

جمعہ 19 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی لیگل ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہ ہونے کے باعث نیب کیسز کی پیروی کرنے والے وکلا کی ٹیم کو تبدیل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے رواں ہفتے اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کے دوران عدم اطمینان کا اظہار کیا اور بیرسٹر علی ظفر اور سکندر ذوالقرنین کو نیب کیسز کی پیروی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے دوران سینئیر قانون دان لطیف کھوسہ کی کارکردگی سے متعلق مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’نیب کیسز کی کارروائی سے میں مطمئن نہیں، لطیف کھوسہ بغیر تیاری کے آجاتا ہے۔‘

عمران خان نے سینیٹر علی ظفر اور سکندر ذوالقرنین کو پیروی کی ہدایات دے دیں

واضح رہے کہ جمعہ کو 190 پاؤنڈ نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کردی گئی تھی۔ فرد جرم کی کارروائی 24 جنوری تک ملتوی کی گئی۔ عمران خان کی جانب سے لیگل ٹیم تبدیل ہونے کے باعث عدالت نے کارروائی مؤخر کی۔ آئندہ سماعت پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر، سکندر ذوالقرنین اور عثمان گل پیش ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp