الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں، عمران خان

پیر 22 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت  ’ جو چل رہا ہے وہ مدر آف آل سلیکشن ہے‘ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں۔

پیر کو بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ’ ہمیں ساڑھے 3 سال تک سلیکٹڈ کہا جاتا رہا ہے، اس وقت ملک میں جو بھی چل رہا ہے وہ مدر آف آل سلیکشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے تمام کیسز ختم کر دیے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیٹے نے 18 ارب روپے کا گھر بیچا یہ پیسے کہاں سے آئے؟۔ یہ سرٹیفائیڈ منی لانڈرر ہیں۔

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کو بات چیت کرنے سے روکنے کی کوشش لیکن انہوں نے کہا کہ ہمیں بات کرنے کا پورا حق ہے یہ اوپن ٹرائل ہے، غلام بنایا جا رہا ہے یہ الیکشن آزادی کا الیکشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب ہی آزادی ہوتا ہے، ہماری تمام تر جدوجہد قانون کی بالادستی کے لیے ہے، یہ کبھی اس ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہونے دیں گے، قوم سے کہتا ہوں کہ اتوار کو سب باہر نکلیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

کرسٹوفر نولان کی ’دی اوڈیسی‘ ریلیز کے چند دن بعد ہی آن لائن لیک، یونیورسل پکچرز کا قانونی کارروائی کا اعلان

ایمازون پر ملازمین چرانے کا الزام، وارنر برادرز نے عدالت میں بڑا مقدمہ دائر کردیا

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، 4 بین الاقوامی ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

بھارت میں طلبہ تحریک نے سیاسی منظرنامہ بدل دیا، مودی حکومت پہلی بار دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور: برطانوی اخبار

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش