پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی20میچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک مداح ان کا پلے کارڈلے کر اسٹیڈیم پہنچ گیا جس پر لکھا تھا A Legend of the Legends جیسے ہی کیمرا عمران خان کی تصویر پر پڑا تو سرکاری ٹی وی پی ٹی وی اسپورٹس نے اپنی لائیو سٹریمنگ روک دی۔
لائیو اسٹریمنگ روکنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سرکاری ٹی وی کو تنقید کانشانہ بنایا جا رہا ہے۔
میڈی ٹوئٹس نامی صارف نے لکھا کہ کرکٹ فین کی طرف سے عمران خان کا پلے کارڈ لائیو کوریج میں دکھایا گیا، جبکہ پی ٹی وی سپورٹس نے اس دوران اپنی لائیو سٹریمنگ روکے رکھی۔
کرکٹ فین کی طرف سے عمران خان کا پلے کارڈ لائیو کوریج میں دکھایا گیا، جبکہ پی ٹی وی سپورٹس نے اس دوران اپنی لائیو سٹریمنگ روکے رکھی.#NZvPAK pic.twitter.com/9CQcXDoT62
— meddy tweets (@meddytweets) January 19, 2024
ایک اور صارف نے لکھا کہ جیسے ہی اسکرین پر ایک مخصوص پوسٹر آیا پی ٹی وی کی طرف سے ایک انتہائی ضروری اشتہاری وقفہ چلا دیا گیا۔
A very urgent ad break by PTV as soon as a certain poster came on the screen. pic.twitter.com/Z5Y3xrp5Q2
— Cricket & Stuff (@cricketandstuff) January 19, 2024
عمران خان کے ایک مداح کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آنے والی حکومت میں پی ٹی وی کا تمام سٹاف بشمول آفس بوائے برخواست کر دینا چاہیے، تاکہ آئندہ کوئی ایسا نہ کرے۔
عمران خان کی آنے والی حکومت میں پی ٹی وی کا تمام سٹاف بشمول آفس بوائے برخواست کر دینا چاہیے، تاکہ آئندہ کوئی ایسا نہ کرے۔ https://t.co/tWl5yBlioY
— EngrViews (@BinPlants) January 19, 2024
آمنہ کوثر لکھتی ہیں کہ عمران خان کا بلیک آؤٹ بھی بریکنگ نیوز بن جاتا ہے۔
Imran khan ka black out bhi breaking news ban jata hai. https://t.co/ZCoRMDON2q
— Amna Kousar (@AmnaKousar9) January 19, 2024
واضح رہے کہ پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے نگران ادارے پیمرا نے ایک حکم نامے میں ٹی وی چینلز کو ہدایت کی تھی کہ وہ نفرت پھیلانے والی شخصیات کا بیان نشر نہ کریں۔ اگرچہ اس حکم نامے میں کسی کا نام نہیں لیا گیا تھا مگر چینلز نے عمران خان کا نام لینے اور تصویر دکھانے سے گریز کرنا شروع کردیا۔