ذکا اشرف بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے عہدے سے مستعفی

جمعہ 19 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ذکا اشرف کا یہ استعفیٰ بطور چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی اور ممبربورڈ آف گورنر سے دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ’میں کرکٹ کی بہتری کےلیے کام کر رہا تھا، اس طرح ہمارے لیے کام کرناممکن نہیں‘۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذکا اشرف  کا کہنا ہے کہ ’اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، اب وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ کس کو نامزد کرتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی )نے ذکا اشرف کو بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بلانے سے روکا تھا۔ ذکا اشرف بورڈکرکٹ ایسو سی ایشن کے انتخابات کروانے میں ناکام رہے، فاقی حکومت کی جانب سے دیا گیا میبڈیٹ سے تجاوز کیا۔ وفاقی حکومت نے نئی مینجمنٹ کمیٹی لانے سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس اور ذکا اشرف کا استعفیٰ

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی (MC) کا چوتھا اجلاس ذکا اشرف کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا۔

ذکا اشرف سمیت 10 اراکین پر مشتمل کمیٹی کے ایک رکن خرم کریم سومرو نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی، جب کہ چیئرمین کمیٹی سمیت دیگر 9 اراکین موقع پر موجود تھے۔

اجلاس میں اراکین کو پی سی بی کے امور اور مالیاتی امور پر بریفنگ دی گئی۔ CFO نے بقیہ موجودہ مالی سال کے لیے وقفہ وقفہ سے مینجمنٹ اکاؤنٹس اور مالی تخمینہ پیش کیا۔

اجلاس میں چیئرمین ایم سی ذکا اشرف نے موجودہ ایم سی کے دور میں حاصل کیے گئے سنگ میلوں کا خلاصہ پیش کیا جو جولائی کے پہلے ہفتے میں تشکیل دیا گیا تھا۔

اجلاس کے اختتام پر ذکا اشرف نے اعلان کیا کہ انہوں نے بطور چیئرمین اور ممبر ایم سی اپنا استعفیٰ معزز سرپرست نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے اختتامی کلمات میں ذکاء اشرف نے پی سی بی کے معزز سرپرست کا شکریہ ادا کیا کہ ان پر اعتماد کیا گیا۔ انہوں نے پاکستان اور پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp