شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کب اور کہاں ہوئی؟

ہفتہ 20 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے ہفتے کے روز اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو چونکا دیا۔ جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایکس اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

شعیب ملک اور ثنا جاوید دونوں نے لکھا ’الحمدللہ‘ اور ’اللہ نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا ہے‘۔

شروع میں یہ سوچ کر لوگ دنگ رہ گئے کہ یہ جوڑا ایک شوٹ میں دکھایا گیا ہے، اس سے قبل بھی شعیب ملک کی تصاویر مختلف ماڈلز کے ساتھ دکھائی دی گئی تھیں، تاہم ثنا نے اپنا انسٹاگرام بائیو بدل کر ’ثناء شعیب ملک‘ کر دیا جس سے لوگوں کو تصدیق ہوگئی۔

جیو نیوز کے مطابق شعیب ملک کے خاندانی ذرائع نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کی شادی چند روز قبل کراچی میں ہوئی تھی۔

جس کے بعد شعیب ملک کے مینیجر ارسلان شاہ نے بھی ایکس پر خبر کی تصدیق کی اور لکھا کہ ہمارے پیارے سپر اسٹار شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ نکاح کیا ہے۔ نئے جوڑے کو خوشیوں اور مسرتوں سے بھری آگے کی زندگی کے لیے دعا گو ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے