پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کے لیے ریکی کرنے والا ملزم پکڑا گیا

ہفتہ 20 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کے لیے ریکی کرنے والا ملزم پکڑا گیا، سی ٹی ڈی ایل ای جے سیل نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر کراچی کے سولجر بازار میں کارروائی کی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔

انچارج سیل سی ٹی ڈی خرم وارث کے مطابق ملزم سید مہدی ہائی ویلیو ٹارگٹ کی ریکی کرنے کے بعد انفارمیشن اپنے گروپ کو دیتا تھا، انفارمشین کی بنا پر گینگ کے کارندے ٹارگٹ کلنگ کرتے تھے۔

انچارج سیل کے مطابق ملزم کا گروہ مفتی تقی عثمانی پر حملے میں ملوث رہا ہے، گرفتار ملزم گروہ کے لیے اسلحہ گھر میں رکھنے اور ضرورت پڑنے پر ترسیل کا کام کرتا ہے۔

واضح رہے ایک اور کارروائی میں کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مطلوب دہشت گرد عبدالغفار عرف امجد کو گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق ملزم نے ساتھیوں سمیت 2011 میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حملے کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم دہشت گردی کا نیٹ ورک منظم کرنے کے ارادے سے کراچی آیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp