ویسے تو موسم سرما میں بہت سے پکوان شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ لیکن اس موسم میں پاکستانیوں کی سب سے پسندیدہ ڈشز میں سے ایک مچھلی بھی ہے۔
اس موسم میں جہاں مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے وہیں کھانے والے بھی اسے ڈھونڈنے نکل پڑتے ہیں۔ ایسے ہی ایک سفر میں آج ہم آپ کو دریائے ستلج کے کنارے لے کر جا رہے ہیں جہاں کی مچھلی کھانے کے لیے شہری دور دراز سے اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔