’پتر بہت بُرے پھنسے ہو‘ فردوس عاشق کا شعیب اور ثانیہ کی شادی پر کہا سچ ثابت ہوا؟

اتوار 21 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تقریب میں ان کے کان میں کہا تھا کہ ’پتر بہت بُرے پھنسے ہو‘۔ وقت نے ان کی بات سچ ثابت کر دی۔

گزشتہ برس ستمبر 2023 میں فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کے حوالے سے دیے گئے بیان پر انکشاف کیا تھا کہ انہیں کیوں لگا تھا کہ اس شادی کا مستقبل اچھا نہیں ہے اور شعیب ملک پھنس گئے ہیں۔

انٹرویو میں فردوس عاشق اعوان نے بتایا تھا کہ شعیب ملک سٹریٹ بوائے تھے، انہیں میرے عزیز نے سیالکوٹ میں اپنی کرکٹ اکیڈمی میں بلایا اور کرکٹ کٹ بھی لیکر دی تھی، اسی تناظر میں شعیب مجھے شادی میں ساتھ لیجانا چاہتے تھے۔ ہم جب پاکستان سے بارات لیکر بھارت کے شہر حیدر آباد پہنچے تو وہاں دورانِ تقریب ہم سب کی خواہش تھی کہ نوبیاہتا جوڑے کے ساتھ تصاویر بنوائیں لیکن ان کی ساس نے کیمرہ مین کو روک دیا تھا۔‘

مزید پڑھیں

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ جب شعیب ملک کی ساس نے کیمرہ مین کو تصاویر لینے سے روکا تو اس نے میری جانب دیکھا اور میں نے یہ معاملہ جاکر شعیب کو بتایا۔ انکا کہنا تھا کہ میری بات سن کر شعیب نے سامنے کھڑے شخص سے کہا کہ دیکھیے یہ میرے ساتھ پاکستان سے آئے ہوئے مہمان ہیں، آپ انہیں تصاویر کیوں نہیں لینے دے رہے؟ جس پر اس شخص نے حیران کر دینے والا جواب دیا تھا۔ وہ شخص بولا کہ ہمیں اس تقریب کی تصاویر بنانے کا کام دلہن کی فیملی کی جانب سے ملا ہے اور ساتھ ہی یہ ذمہ داری بھی ملی ہے کہ تقریب کی تصاویر بغیر اجازت کسی کو نہ دی جائیں اور نہ ہی کسی دوسرے شخص کو تصاویر بنانے دی جائیں۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا تھا کہ یہ سن کر شعیب چپ ہوگیا اور پھر ہم نے بھی اسی فوٹوگرافر کو کہا تھا کہ آپ ہی تقریب کی تصاویر ہمیں بھیج دیجیے گا جو ہمیں کافی زیادہ دن گزر جانے کے بعد ملیں، لیکن اس بات سے شعیب کو بہت شرمندگی اٹھانا پڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتِحال دیکھ کر میں بہت حیران ہوئی اور شعیب کے کان میں کہا تھا کہ ’پتر بہت بُرے پھنسے ہو‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp