ثانیہ مرزا کی شعیب ملک کو شادی کی مبارکباد، انسٹاگرام پر کیا پیغام پوسٹ کیا؟

اتوار 21 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی تیسری شادی پر ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے نیک خواہشات کا اظہار ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے ان کا پیغام انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

انعم مرزا نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ثانیہ نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو عوام کی نظروں سے دور رکھا ہے لیکن آج ضرورت پیش آگئی ہے کہ وہ یہ بات آپ کو سب کو بتا دے کہ ثانیہ اور شعیب کی طلاق کو کچھ ماہ گزر گئے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ثانیہ نے شعیب کی زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پیغام میں مزید لکھا گیا کہ ثانیہ کی زندگی کے اس مشکل مرحلے میں آپ سب سے درخواست ہے کہ کسی بھی جھوٹی خبر پر یقین نہ کریں اور ثانیہ کی پرائیوسی کا خیال رکھیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anam Mirza (@anammirzaaa)


واضح رہے کہ ثانیہ مرزا سے قبل شعیب ملک نے عائشہ صدیقی سے شادی کی تھی تو2010 تک چلی، شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے دوسری شادی کی تھی،جبکہ دسمبر 2022 سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں جس کی اب تصدیق بھی ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے تیسری شادی کرلی۔

ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جانے والی ثنا جاوید نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور ماڈل کیا اور 2012 میں اداکاری کا آغاز کیا، انہیں ‘خانی’ اور ‘رسوائی’ جیسے ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری سے پہچان ملی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب