لاہور: مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی، پی ٹی آئی امیدوار مریم نواز کے حق میں دستبردار

اتوار 21 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی ملی ہے اور پی ٹی آئی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار مسلم لیگ ن کے حق میں دستبرار ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد وسیم اپنے کارکنوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے مریم نواز کی حمایت کردی۔

مہر محمد وسیم نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے ملاقات کی۔ وہ 25 جنوری کو باضابطہ ایک جلسے میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

https://twitter.com/pmln_org/status/1749034468395106591

مریم نوازشریف نے مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھیوں کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ 2018 سے 2022 تک نااہلی کا اثر پورے پاکستان نے دیکھا اور بھگتا، خواتین رو رہی ہیں کہ گھروں میں گیس نہیں آ رہی۔

چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہاکہ سیاسی مخالفین کو رلانے کی خواہش رکھنے والوں کے پیدا کردہ مسائل کی وجہ سے آج پورا پاکستان رو رہا ہے۔ پوری دنیا نوازشریف کے دور کی ترقی کی مثالیں دیتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ لاہور کی ترقی کی مثالیں دی جاتی تھیں آج وہی لاہور گندگی کا ڈھیر بن گیا، پاکستان، پنجاب اور لاہور کے چپے چپے پر نوازشریف اور شہبازشریف کی خدمت کے نشان ہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ خدمت کرنا مشکل کام ہوتا ہے، اس امتحان میں صرف نوازشریف، شہبازشریف سرخرو ہوئے۔ عوام کو معلوم ہے کہ کس نے کام کیا اور کس نے سیاسی انتقام لیا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) میں کارکنوں کی عزت ہوتی ہے، مسلم لیگ (ن) پر بہت برا وقت آیا لیکن کوئی چھوڑ کر نہیں گیا۔

عوام کا مستقبل اور ترقی نوازشریف کے ساتھ جڑی ہے، مریم نواز

مریم نواز نے کہاکہ آپ کا مستقبل اور ترقی نوازشریف کے ساتھ جڑی ہے ۔ نوازشریف کو نکال دیں تو ملک میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں بچتا۔

انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کے دور میں پنجاب میں ہر منصوبہ، ہر نوکری میرٹ پر تھی، اسی پنجاب کو تباہ کیا گیا اب ہر نوکری رشوت سے ملتی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ہم اگلے 5 سال میں عوام کی خدمت کا ایجنڈا بنا چکے ہیں۔ پانی، بجلی، گیس سمیت عوام کا ہرمسئلہ حل کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp