شوبز شخصیات کو بھی سیاست کا چسکا: اداکار ساجد حسن سیاسی جماعت میں شامل

اتوار 21 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سینیئر اداکار ساجد حسن استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)میں شامل ہو گئے ہیں۔

آئی پی پی سندھ کے صدر محمود مولوی نے ساجد حسن کو استحکام پاکستان پارٹی میں خوش آمدید کہا اور پارٹی پرچم والا مفلر پہنایا۔

اس موقع پر ساجد حسن نے کہاکہ ہمیں ملک میں انتشار پھیلانے کے بجائے اتحاد کی سیاست کرنی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ نوجوانوں اور ملک کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔

ساجد حسن کی شمولیت کے موقع پر استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے کہاکہ ساجد حسن کا شوبز اور صنعتی انڈسٹری میں ایک مقام ہے، ہم انہیں استحکام پاکستان پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین ہیں اور یہ جماعت حال ہی میں وجود میں آئی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی نے عام انتخابات میں پنجاب کی کچھ نشستوں پر مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں