الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی فہرست جاری کر دی

اتوار 21 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے ملک بھر میں کل 89250 پولنگ اسٹیشنز میں سے 17,500 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 32,508 کو حساس قرار دے دیا ہے جب کہ 42,500  کے بارے میں کہا ہے کہ ان پر کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ان پولنگ اسٹیشنوں کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں حساس قرار دیے گئے 17,500 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 6,599 پنجاب اور 4,430 سندھ میں ہیں جن کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی۔

بلوچستان میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 2,038 اور خیبرپختونخوا میں 4,344 ہے۔ پنجاب میں 15,829 پولنگ اسٹیشنز کو حساس، سندھ میں 8,030، بلوچستان میں 2,068 اور خیبرپختونخوا میں 6,000 سے زیادہ پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ 42500پولنگ اسٹیشنز کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان پر کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ادھر ذرائع نے بتایا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے 15 دن قبل سرکاری پولنگ اسکیمز جاری کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp