عام انتخابات: جاوید ہاشمی تحریک انصاف اور عمران خان کے حق میں دستبردار

پیر 22 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی عام انتخابات سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

جاوید ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہوتے ہوئے اپنا سیاسی وزن تحریک انصاف اور عمران خان کے پلڑے میں ڈالتا ہوں اور الیکشن سے دستبردار ہوتا ہوں۔

واضح رہے کہ جاوید ہاشمی 2011 میں مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تاہم بعد میں عمران سے اختلاف کے باعث 2014 میں ان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

جاوید ہاشمی پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد باضابطہ طور پر مسلم لیگ ن میں شامل نہیں ہوئے تھے تاہم وہ خود کو مسلم لیگی ظاہر کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ تقریبات میں بھی شرکت کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ 2014 میں تحریک انصاف سے علیحدگی کے وقت جاوید ہاشمی نے عمران خان پر اسٹیبلشمنٹ کی قربت کا الزام عائد کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp