ملک کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے

منگل 23 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ چند روز کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔ شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علا قوں میں شدید دھند ،سموگ چھائی رہے گی۔ شدید دھند کے باعث موسم شدید سرد رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم کراچی میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،پنجاب، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند، سموگ کی لپیٹ میں رہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں دھند، سموگ چھائی رہنے کا امکان ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔ بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند، سموگ چھائی رہے گی۔ جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہے گی۔گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقا مات پر کہر پڑنے کا امکان ہے۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت

لیہہ منفی 12، اسکردو منفی 11، کالام منفی 07، گلگت، استور منفی 06، گوپس، سری نگر منفی 05، قلات منفی 04، چترال، ہنزہ، راولاکوٹ، کوئٹہ اور میرکھانی میں درجہ حرارت منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp