واٹس ایپ اپنا فائل شیئرنگ سسٹم کب لانچ کرے گا؟

منگل 23 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ صارفین کے لیے نِت نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے اور اب ایک نہایت ہی مفید فیچر لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ صارفین اب اپنی دستاویزات براہ راست وائرلیس طور پر شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی یہ مخصوص خصوصیت ایک دوسرے کے قریب موجود آلات کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے، جس کا مقصد اینڈرائیڈ اور آئی فون ڈیوائسز کے درمیان وائرلیس فائل شیئرنگ کو آسان بنانا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن (2.24.2.20) میں فائل شیئرنگ کی خصوصیت شامل ہے جو خاص طور پر قریبی آلات کے لیے تیار کی گئی ہے۔

اس خصوصیت کا استعمال کرنے کے لیے دونوں صارفین کے پاس فائلز بھیجنے یا وصول کرنے کے لیے اسکرین کھلی ہونی چاہیے۔ اگر دونوں صارفین کا فون نمبر قریب میں نہیں ہو گا تو ان کے آلات ایک دوسرے کو نظر نہیں آئیں گے اور فائل شیئر نہیں ہو سکے گی۔

واضح رہے کہ اس فیچر سے 2 جی بی تک کی فائل شیئر کی جا سکے گی۔ واٹس ایپ کا یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دستیاب ہے، امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp