پاک افغان طورخم بارڈر سے تجارتی سرگرمیاں بحال

منگل 23 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مرکزی اور مصروف گزرگاہ پاک افغان طورخم بارڈر 10 روز کی بندش کے بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ ضلع خیبر نے پاک افغان بارڈر طور خم گیٹ کو کھولنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج 11 ویں روز بارڈر کو ہر قسم کی تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور سرحد کے دونوں جانب سے مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہو گئی ہے۔

پشاور میں پاک افغان حکام کے درمیان بات چیت کے نتیجے میں بغیر دستاویزات افغان ڈرائیوروں کے پاس اب مارچ تک اپنی دستاویزات کو ترتیب دینے کی مہلت ہے، یکم اپریل کے بعد کسی بھی ڈرائیور کے پاس متعلقہ دستاویزات نہیں ہونے کی صورت میں افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔

کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کارگو گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دینے سے قبل مکمل دستاویزات کا ہونا ضروری ہے، تاہم جب حکومت نے 13 جنوری کو اس پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا تو افغانستان نے سرحد بند کر دی تھی۔

خبروں کے مطابق متعدد پاکستانی مکمل دستاویزات کے باوجود افغانستان میں پھنسے ہوئے تھے، تجارت اور ویزوں پر تنازعہ پاکستان کی جانب سے غیر دستاویزی افغان پناہ گزینوں کو اپنی سرزمین سے نکالنے کے لیے آپریشن شروع کرنے کے چند ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ پاکستان نے پاک افغان تجارت سے وابستہ ڈرائیوروں کے لیے پاسپورٹ اور ویزا کی شرط لاگو کی تھی، جس پر عملدرآمد کے لیے بارڈر کو بند کیا گیا تھا۔

’پاک افغان ٹریڈ سے وابستہ ڈرائیورز پر پاسپورٹ اور ویزا لاگو نہیں تھا اور وہ بغیر پاسپورٹ اور ویزا آتے جاتے تھے جبکہ پاسپورٹ اور ویزا پالیسی کے بعد پاک افغان بارڈر طورخم کو پاکستان کی جانب سے بند کردیا گیا تھا۔‘

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ اور ویزا پالیسی لاگو کرنے کے لیے 31 مارچ تک مہلت دیدی گئی ہے اوردونوں جانب سے مذاکرات کے بعد طورخم گیٹ کو دو طرفہ تجارت کے لیے کھول دیا گیا ہے، جہاں سے مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت بھی شروع ہو گئی ہے۔

پاک افغان ٹریڈ سے وابستہ تاجر اور ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ سرحد کی بندش سے انہیں نقصان کا سامنا تھا، دونوں جانب پھل اور سبزیوں سے بھری ہزاروں گاڑیاں کھڑی رہیں، جس کے باعث پھل اور سبزیاں خراب ہو نے لگی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ