باکسنگ ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والی ایشین ٹائٹل فائٹ 2024 میں پاکستانی اور بھارتی باکسر 25 جنوری کو آمنے سامنے ہوں گے، سندھ پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس کے باکسر شہیر آفریدی کا مقابلہ بھارتی باکسر کھلبیر دھاکا سے ہوگا۔
سندھ ریپڈ رسپانس فورس کے باکسر شہیر آفریدی ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے کو تیار پر عزم ہیں، انہوں نے بھارتی حریف کھلبیر دھاکا کو چیلنج کردیا ہے۔
پہلی بار ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والی ایشین ٹائٹل فائٹ میں بھارتی اور پاکستانی باکسر آمنے سامنے ہوں گے، پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کا مقابلہ 25 جنوری کو بنکاک میں بھارتی باکسر کھلبیر دھاکا سے ہوگا ۔
قومی باکسر شہیر آفریدی مڈل ویٹ کٹیگری میں ہونے والے 10 بین الاقوامی مقابلے جیت چکے ہیں، ماضی میں بھی شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر کو ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے میں دھول چٹائی تھی۔
کمانڈو باکسر شہیر آفریدی ماضی میں ڈبلیو بی سی ایشیاء اور اے بی ایف ایشین باکسنگ فیڈریشن کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں.