اب فلموں میں اپنی عمر کے مطابق کردار کروں گا، شاہ رخ خان

منگل 23 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کے لیے 2023 کا سال بہت اچھا ثابت ہوا، ان کی ریلیز ہونے والی تینوں فلمیں ’پٹھان‘، ’جوان‘، اور ’ڈنکی‘ نے باکس آفس پر بزنس کر کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

سال 2023 جہاں کنگ خان کے لیے بہترین رہا، وہیں ان پر کچھ تنقید بھی ہوئی کہ وہ اپنی عمر کے مطابق کردار کریں تو بہتر ہے، نقادوں کی جانب سے کہا گیا کہ شاہ رخ خان کی عمر اب رومانوی ہیرو بننے کی نہیں ہے۔

شاہ رخ خان نے ہمیشہ معاشرے سے جڑے رہنے کے لیے کوئی نہ کوئی کام کیا ہے تاکہ ان کے مداح مایوس نہ ہوں، لیکن اب ان کو لگتا ہے کہا ان کی عمر اب ہیرو بننے کی نہیں رہی۔

’پٹھان‘ اور ’جوان‘ فلموں میں ہم نے شاہ رخ کو ایکشن ہیرو کے کردار میں دیکھا جبکہ ’ڈنکی‘ میں شاہ رخ نے ایک رومینٹک ہیرو کا کردار ادا کیا ہے، لیکن ڈنکی ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی طرح باکس آفس پر بزنس نہ کرسکی۔

اس کی وجہ شاہ رخ خان کو یہ سمجھ آئی ہے کہ اب وہ اسکرین پر ہیرو بن کے کردار میں اچھے نہیں لگتے یا کم از کم ایسے نہیں لگتے جیسے 30 سال پہلے لگتے تھے۔

مڈل ایسٹ براڈ کاسٹنگ سینٹر(ایم بی سی) سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ نے بتایا کہ اس سال مارچ،اپریل تک ان کے مداحوں کے لیے کچھ نیا آنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنی عمر کے مطابق کام کریں، امکان ہے کہ بالی وڈ کنگ سال 2024 میں اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ ایک الگ کردار میں نظر آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp