انٹارکٹیکا کا سونا اُگلتا آتش فشاں، حقیقت یا فسانہ؟

اتوار 2 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جہاں دنیا میں لوگ سونے کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں، وہیں انٹارکٹیکا میں ایک مقام ایسا بھی جہاں موجود آتش فشاں روزانہ بڑی مقدار میں سونا اگلتا ہے۔

12 ہزار 4 سو 48 فٹ کی بلندی پر واقع ماؤنٹ اریبس انٹارکٹیکا کے 138 آتش فشاؤں میں شامل ہے، تاہم ان میں سے فقط 3 آتش فشاں ایسے جو  اکثر لاوا خارج کرتے  ہیں۔

امریکا میڈیا کے مطابق یونی ورسٹی آف کوپن ہیگن کی ایک ریسرچ کے مطابق زیادہ تر برف سے ڈھکے ہوئے برِاعظم انٹارکٹیکا پر ماضی میں بہت سے ایسے آتش فشاں موجود تھے جو آج زمین پر پائے جانے والے آتش فشاں پہاڑوں سے کئی گنا بڑے تھے۔

ماؤنٹ اریبس کی دریافت

ماؤنٹ اریبس اس وقت انٹارکٹیکا کا سب سے بڑا آتش فشاں ہے۔ اسے 1841 میں برطانوی تحقیق دان کیپٹن سر جیمز کلارک نے پہلی بار تب دریافت کیا تھا، جب اس میں سے لاوا اور گیس خارج ہو رہی تھی۔

سونے کے ذرات

سائنسی جریدے ’نیو سائنس‘ کی 1991 کی رپورٹ کے مطابق اس آتش فشاں پہاڑ سے خارج ہونے والی گیس میں 0.1 سے 20 مائیکرو میٹر حجم کے سونے کے ذرات ملے ہیں۔ جب کہ قریب ہی برف سے 60 مائیکرو میٹر کے حجم کے ذرات بھی دریافت ہوئے ہیں۔

سونے کی قیمت لاکھوں روپے کے برابر

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اس پہاڑ سے روزانہ 80 گرام کے قریب سونا انتہائی گرم گیس کے دھوئیں سے مل کر خارج ہوتا ہے۔ اس سونے کی قیمت لاکھوں روپے کے برابر ہے۔

آتش فشاؤں میں سونا کیسے آتا ہے؟

سائنسی جریدے ’ایڈوانسنگ ارتھ اینڈ اسپیس سائنسز‘ میں 1991 میں ہی شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ سونے کے بہت سے ذخائر آتش فشاں سے نکلے پتھروں میں پائے جاتے ہیں۔ اگر ارضیات دان اس بات کا پتا لگا لیں کہ ان آتش فشاؤں میں سونا کیسے آتا ہے تو سونے کے ذخائر ڈھونڈنے میں آسانی ہو سکے گی۔

لکھ پتی بننا آسان نہیں؟

ہوا میں خارج ہوئے اس سونے سے کسی فرد کا یک دم لکھ پتی بننا بھی کچھ آسان نہیں ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق سونے کے یہ باریک ذرات ہوا کے ذریعے دور دور تک پھیل جاتے ہیں اور ایسے ذرات اس آتش فشاں سے ایک ہزار کلو میٹر دور بھی دریافت ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار