کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر چلتن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب واقع ایک نجی بینک میں ڈکیتی کی ایک واردات میں مسلح افراد کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے پہلے سیکیورٹی گارڈز اور بینک کے عملے کو یرغمال بنایا اور اسلحے کے زور پر پیسے لوٹ کر لے گئے۔
مزید پڑھیں
پولیس تفتیشی ٹیمیں جائے وقوعہ کا معائنہ کررہی ہیں اور بینک اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق 6 مسلح ڈاکو بینک سے تقریبا 5 کروڑ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی ملزمان کی شناخت کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔