الیکشن 2024 : اسلام آباد پولیس نے حتمی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

بدھ 24 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے 8 فروری کے الیکشن کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں الیکشن کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیس افسران، ایس ایس پی آپریشنز، اے آئی جی آپریشنز سمیت ڈی پی اوز نے شرکت کی۔

اجلاس میں الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کے لیے سیکیورٹی پلان انتظامی طور پر ڈی آئی جی سطح کے افسروں کے زیر نگرانی شرقی اور غربی حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کے دن سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور تاحکم ثانی پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اضافی اور نظم و ضبط کی ڈیوٹیوں کے لیے رضاکار اور ریٹائرڈ پولیس افسران کی خدمات بھی لی جائیں گی، خواتین کے پولنگ اسٹیشنز کے لیے ضلعی انتظامیہ سے 500 خواتین رضاکاروں کی خدمات کی درخواست کی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے واضح کیا ہے کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، الیکشن سے قبل ، دوران اور بعد میں اسلحے کی نمائش، احتجاج، ہوائی فائرنگ یا امن عامہ میں خلل پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

الیکشن کے موقع پر اسلام آباد میں تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کیے جائیں گے، نصب کیمروں کا سیف سٹی اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 10 ہزار اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ کی خاتون صحافیوں سے بدتمیزی، ایئر فورس ون کی ویڈیو وائرل

خیبرپختونخوا: سٹون کرشنگ کیس میں عدالت نے درخواست نمٹا دی، حکمنامہ بعد میں جاری ہوگا

سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کے کیس میں جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت: یوٹیلیٹی اسٹور ملازم کی برطرفی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

آئی فونز اور دیگر اسمارٹ فونز پر بھاری ٹیکسوں کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں اٹھایا جائے گا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ