عام انتخابات: وفاقی پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

بدھ 24 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) اسلام آباد اکبر ناصر خاں نے آئندہ قومی انتخابات کے حوالے سے وفاقی پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی ہیں اور الیکشن ڈیوٹی کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔

الیکشن کے حوالے سے آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت بدھ کو اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اجلاس میں تمام کیپیٹل پولیس افسران، ایس ایس پی آپریشنز، اے آئی جی آپریشنز سمیت ڈی پی او صاحبان نے شرکت کی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے لیکن تاحال فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے عملی اقدامات تاخیر کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کے لیے انتظامی طور پر ڈی آئی جی سطح کے افسروں کی زیر نگرانی شرقی اور غربی حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور تاحکم ثانی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اضافی اور نظم و ضبط کی ڈیوٹیوں کے لیے رضاکار اور ریٹائرڈ پولیس افسران کی خدمات لی جائیں گی۔

الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، ترجمان اسلام آباد پولیس

ترجمان نے بتایا کہ خواتین کے پولنگ اسٹیشنوں کے لیے ضلعی انتظامیہ سے 500 خواتین رضاکاروں کی خدمات کی درخواست کی گئی ہے۔ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ الیکشن سے قبل، دوران اور بعد میں اسلحے کی نمائش، احتجاج ، ہوائی فائرنگ یا امن عامہ میں خلل پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ سیف سٹی اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 10 ہزار اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح پرامن انتخابات کا انعقاد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟