نوجوانوں کوکرکٹ سکھانے کے لیے پُرعزم فخر زمان نے میلبرن میں کرکٹ اکیڈمی قائم کر دی

بدھ 24 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر فخر زمان نے آسٹریلیا کے شہر  میلبرن میں  کرکٹ قائم کر دی۔ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فخر زمان نے کہا کہ اکیڈمی میں عمر کی کوئی حد نہیں رکھی گئی، اسے بنانے کا مقصد اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی بنیادی چیزوں پر کام کرکے ٹیمیں تیار کرنا ہے، اس کے علاوہ آسٹریلیا، دبئی اور پاکستان سے اکیڈمی کی ٹیمیں دوروں کا تبادلہ کریں گی۔

فخر زمان نے کہا کہ پاکستان میں 2 اکیڈمیز قائم کر چکے ہیں، ایک اور پر کام جاری ہے، ہم نے اکیڈمی میں اسکالرشپ پر بھی کھلاڑیوں کو رکھا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے بڑی مشکل سے کرکٹ کھیلی ہے، اب چاہتا ہوں دوسروں کو مشکل نہ ہو۔

فخر زمان دورہ نیوزی لینڈ مکمل ہونے پر آسٹریلیا  چلے گئے تھے جہاں انہوں نے  اپنی اکیڈمی کے سلسلے میں قیام کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp