نوجوان دشمن کے پھیلائے ہوئے پروپیگنڈے کو مسترد کریں، نگراں وزیراعظم

بدھ 24 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہا ہے پاکستانی نوجوان ہماری آبادی کا 65 فیصد ہیں، ان کی شمولیت اور تعاون کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح ناممکن تھی۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان نیشنل یوتھ کنونشن 2024 سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر اعزازی مہمان تھے۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے ناسور کا جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا اور لازوال قربانیاں دیں، پاک فوج نے پوری لگن اور پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی۔

مزید پڑھیں

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہمیں پاکستان کے خلاف پاکستان کے دشمن کے پھیلائے ہوئے پروپیگنڈے کو مسترد کرنا چاہیے۔

آرمی چیف نے کہاکہ پاکستانی نوجوان قومی سلامتی کے اس ابھرتے ہوئے چیلنج سے نبرد آزما ہونے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، اس چیلنج پر اسی وقت قابو پایا جا سکتا ہے جب نوجوان دشمن کے پھیلائے ہوئے پروپیگنڈے کو مسترد کرکے ریاست کی طرف سے فراہم کردہ مستند معلومات پر انحصار کریں۔

نگراں وزیراعظم کی گردشی قرضے کو کم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت

دریں اثنا توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے میں کمی کے لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ حکومت گردشی قرضے میں کمی لانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اجلاس میں نگران وفاقی وزراء ڈاکٹر شمشاد اختر، محمد علی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

’وزارت توانائی گردشی قرضےکے خاتمے کے لیے ایک مؤثر، دیرپا اور قابل عمل حکمت عملی بنا کر پیش کرے، گردشی قرضے میں کمی لانے کے لیے تمام فریقین کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی ہم نے ترجیحی بنیادوں پر معیشت کی بحالی کے لیے اقدامات کیے، گردشی قرضے میں کمی لانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے وزارت توانائی کو ہدایت کی کہ گردشی قرضےکے خاتمے کے لیے ایک مؤثر، دیرپا اور قابل عمل حکمت عملی بنا کر پیش کی جائے۔

گردشی قرضے میں کمی کے لیے فریقین کو مل کر کام کرنا ہوگا

وزیراعظم نے کہا کہ گردشی قرضے میں کمی لانے کے لیے تمام فریقین کو مل کر کام کرنا ہوگا، انسدادِ بجلی چوری آپریشن سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی وصولیوں میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔

اس موقع پر اجلاس کو پیٹرولیم اور توانائی کے شعبوں کے گردشی قرضے کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو مختلف کمپنیوں کے گردشی قرضوں کے حوالے سے آگاہ اور ان قرضوں میں کمی کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ وزارت کو وزارتِ خزانہ سے مشاورت کے بعد ایک جامع و پائیدار لائحہ عمل بنا کر پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل