عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار بحال کردیا

جمعرات 25 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار بحال کر دیا، عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کا اختیارعارضی طور پر بحال کیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کے اختیار کو بحال کرنے کے حوالے سے چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، کارروائی مکمل ہونے پر عدالت نے عارضی طور پر ڈپٹی کمشنر کے اختیار کو بحال کردیا۔ سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر و دیگر کی اپیل پر فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیے گئے۔

اس سے قبل سنگل بینچ جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیر قانونی قرار دیا تھا، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر، سیکرٹری داخلہ نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔

واضح رہے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مختلف سیاسی رہنماؤں کے تھری ایم پی او جاری کیے، جس کی بدولت پولیس نے انہیں گرفتار کیا بعد ازاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر کے اس اختیار کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کے اس اختیار کو دوبارہ بحال کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟