بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف پنجاب پولیس کا نیا ہتھیار کیا ہے؟

جمعرات 25 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار، اب ہوجائیں ہوشیار! پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کا اپنی نوعیت کا پہلا سوفٹ ویئر تیار کر لیا ہے، آئی جی پنجاب پولیس کے مطابق سوفٹ ویئر کے ذریعے ٹریس ہونے والے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں پر جرمانہ عائد ہو گا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ سوفٹ ویئر ایس ایس پی رفعت بخاری نے ایم ڈی سیف سٹیزاحسن یونس کی قیادت میں تیار کیا ہے، جس کی مدد سے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انورکا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین کا نفاذ یقینی بنا رہی ہے، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے سوفٹ ویئر کی مدد سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلز چلانے والوں کی نشاندہی کریں گے۔

’سوفٹ ویئر کے ذریعے ٹریس ہونے والے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو جرمانہ عائد ہو گا، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی نشاندہی، جرمانوں سے شہری ٹریفک قوانین پر زیادہ سنجیدگی سے عمل درامد کریں گے۔‘

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق شہری دوران سفر حادثات اور بھاری جرمانے سے محفوظ رہنے کے لئے ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا تیار کردہ ہیلمٹ کی خلاف ورزی ٹریس کرنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا انفرادی سوفٹ ویئر ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی کے ذریعے پنجاب پولیس کی پولیسنگ صلاحیتوں میں یقینی اضافہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان