لیڈی پولیس آفیسر کا کارنامہ، متاثرہ خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے میں کامیاب

اتوار 25 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور پولیس کی خاتون آفیسر نے بروقت اقدام اور حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے ایک خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچا لیا۔

لاہور پولیس کے جاری بیان کے مطابق خاتون کے کپڑوں پر عربی کیلیگرافی میں کچھ الفاظ تحریر تھے، جنہیں مقدس کلمات جان کر لوگ مشتعل ہوگئے۔

پولیس کے مطابق وہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ کھانا کھانے آئی تھیں جب انہیں اس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ صورتحال تیزی سے خراب ہوتی دیکھ کر خاتون کے شوہر نے پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جس کے ساتھ ہی اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہربانو نقوی پولیس کی نفری کے ہمراہ جائے واقع پر پہنچ گئیں۔

اس موقع پر اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہربانو نقوی کمال جرأت سے کام لیتے ہوئے ناصرف مشتعل ہجوم کو دلائل سے قائل کرتی رہیں بلکہ وہ متاثرہ خاتون کو ہجوم کے درمیان سے بحفاظت نکالنے بھی کامیاب ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق ایک شخص نے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ خود وہاں موجود تھا اور عربی زبان کے الفاظ میں ایسا کچھ نہیں تاہم اس کا ڈیزائن ایسا تھا کہ مغالطہ ہوا۔

پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل سے کی جانے والی توئٹ کے مطابق  اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہربانو نقوی کو اس دلیرانہ کارنامے پر قائد اعظم پولیس میڈل (QPM) سے نوازنے کے لیے حکومت پاکستان کو سفارشات بھجوائی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp