عام انتخابات سے قبل اسلام آباد میں کن سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے؟

جمعرات 25 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام انتخابات میں امن و امان بر قرار رکھنے کی غرض سے اسلام آباد کی انتظامیہ نے دارالحکومت میں آتش بازی اور اسلحے کی نمائش سمیت مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی مجسٹریٹ اسلام آباد عبداللہ محمود کی جانب سے دفعہ 144 کے 11 نوٹیفکیشنز جاری کیے گئے ہیں، جن کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت  جمع کرنے اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

اسی طرح انتظامیہ نے بارودی مواد کے استعمال سے اسٹون کرشنگ سمیت اسپیکر اور ساؤنڈ سسٹم کے بےجا استعمال اور فرقہ واریت پر مبنی تقاریر پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، دارالحکومت کے ریڈ زون سمیت دو اہم شاہراہوں یعنی سری نگر ہائی وے اور جناح ایونیو پر جلسے جلوس پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اسی طرح تھرڈ ایونیو، یونیورسٹی روڈ ، اتا ترک ایونیو، نیو شاہراہ سہر وردی، کنونشن سینٹر اور سری نگر ہائی وے پر 5 سے زائد افراد جمع نہیں ہوسکیں گے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رف پیپرز، پوسٹر اور بینرز پر قرآنی آیات اور مقدس کلمات کی چھپائی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، ایک اور نوٹیفکیشن کے تحت وال چاکنگ اور پمفلٹ کی تقسیم پر بھی دفعہ 144 نافذ العمل ہو گی۔

اسلام آباد انتظامیہ نے دارالحکومت کی حدود میں گاڑیوں پر سائرن، ہوٹر اور ایل ای ڈی لائٹس کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، اسی طرح شہر بھی کی حدود میں کسی مقام پر بھی کھلے عام پیٹرول کی فروخت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟