پوسٹل بیلٹ پیپرز: الیکشن کمیشن کو تقریباً ساڑھے 4 لاکھ درخواستیں موصول

جمعرات 25 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے مجموعی طور پر 4 لاکھ 49 ہزار 287 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ان میں سے قومی اسمبلی کے لیے 2 لاکھ 6 ہزار 533 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے 2 لاکھ 42 ہزار 754 پوسٹل بیلٹ پیپرز کے حصول کی درخواستیں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کو صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کے لیے 73 ہزار 586 جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے 74 ہزار 274 پوسٹل بیلٹ پیپرزکے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

سندھ میں قومی اسمبلی کے لیے 24 ہزار 420 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 26 ہزار 649، خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے لیے 72 ہزار 769 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 81 ہزار 281، بلوچستان میں قومی اسمبلی کے لیے 35 ہزار 758 جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے 60 ہزار 550 پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp