عمران عباس اپنی پہلی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا‘ میں کراس بارڈر عاشقی کے لیے تیار

جمعرات 25 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران عباس پاکستان  کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ ڈرامے ہوں یا فلمیں یا ہوسٹنگ عمران نے ہر شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور انہوں نے ہمیشہ جو بھی کردار ملا اسے بخوبی نبھایا ہے۔

اب وہ ایک نیا تجربہ کرنے جا رہے ہیں کیوں کہ وہ پہلی مرتبہ ایک پنجابی زبان کی فلم میں مرکزی کردار کے طور پر نظر آئیں گے۔

جب سے انہوں نے شوٹنگ کی تصاویر شیئر کیں ان کے مداح ٹریلر کے آنے کا انتظار کر رہے تھے تاہم اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں۔

عمران کی پہلی فلم کا نام جیوے سوہنیا جی ہے اور اس میں ایک ایسے لڑکے کی کہانی دکھائی گئی ہے جو سرحد پار سے اپنی محبت جیتنے کے لیے ہر حد تک جاتا ہے۔ اپنی محبت سے وہ بیرون ملک ملا ہوتا ہے۔

اپنی ان کاوشون کے دوران وہ ہر طرح کی مہم جوئی اور کاموں سے گزرے گا لیکن وہ اپنی محبت پر قائم رہے گا۔ اس فلم کے گانے بھی عمدہ ہے اور امید ہے کہ وہ بیحد مقبول ہوں گے اور ملک میں جگہ جگہ گونج بھی رہے ہوں گے۔

سرحد کے دونوں جانب شائقین عمران عباس کی فلم کے لیے پرجوش اور ریلیز کے منتظر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلیجی ممالک پر حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب، چین کی سیمی کنڈکٹر صنعت میں غیر معمولی تیزی

عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان دشمنوں سے ملاقاتیں، عابد شیر علی نے سوالات اٹھا دیے

پیٹرول کی قیمت میں کسی بڑے اضافے کا ارادہ نہیں، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

حکومت کا عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے اثرات سے بچانے کے لیے اہم اقدام

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ