عمیر جسوال نے ثانیہ مرزا کو فون کال کیوں کی؟

جمعہ 26 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اس وقت اگر سوشل میڈیا پر کچھ نام وائرل ہیں تو ان میں ثانیہ مرزا، شعیب ملک، عمیر جسوال، اور ثنا جاوید سرفہرست ہیں۔ شعیب اور ثنا جاوید کی شادی کی خبر سب کے لیے ہی حیرانی کا سبب بنی لیکن اس شادی کے بعد لوگ یہ جاننا چاہ رہے تھے کہ ثانیہ مرزا اور عمیر جسوال کہاں اور اس پورے معاملے میں ان کا مؤقف کیا ہے۔

20 جنوری کو شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی خبر میڈیا کی زینت بنی مگر اگلے 5 دن ثانیہ مرزا سوشل میڈیا سے مکمل طور پر غائب رہیں اور پھر گزشتہ روز انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ دوسری طرف عمیر جسوال تو اب تک مکمل طور پر خاموش اور غائب ہیں۔

لیکن کچھ میڈیا اداروں کی جانب سے یہ بتایا جارہا ہے کہ اس دوران عمیر جسوال نے ثانیہ مرزا سے رابطہ کیا اور دونوں نے اس پوری صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ان دونوں نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا ہے کہ ان دونوں کے درمیان جو بھی گفتگو ہوئی ہے وہ میڈیا کے سامنے نہیں لائی جائے گی۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ عمیر جسوال کبھی ثنا کو طلاق نہیں دینا چاہتے تھے، لیکن ثنا کے کچھ دوستوں کی جانب سے مسلسل اصرار نے انہیں پریشان کردیا اور عمیر نے دباؤ کا شکار ہوکر طلاق دے دی۔

دوسری طرف شعیب ملک کا خاندان بھی ثانیہ مرزا کو پسند کرتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ شعیب ملک کی دوسری شادی سے پہلے ثانیہ سے ملاقات کے لیے دبئی گیا، لیکن ان تمام تر کوششوں کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا