دیر سے شادی کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں، سویرا ندیم

جمعہ 26 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی وی اداکارہ سویرا ندیم کا کہنا ہے کہ شادی چاہے کسی عمر میں بھی کی جائے، اگر آپ سمجھوتہ کرنے کے تیار ہیں تو شادی کامیاب رہتی ہے۔

گزشتہ روز ایک پوڈ کاسٹ میں بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ سویرا ندیم نے کہا کہ محبت اور ایڈجسمنٹ دو مختلف چیزیں ہیں، ایڈجسمنٹ کا تعلق آپ کی شخصیت سے ہوتا ہے اگر آپ 22 سال کے ہیں اور سمجھوتے کر سکتے ہیں تو آپ 32 سال کے ہوں یا 44 سال کے ہوں کوئی فرق نہیں پڑتا ،آپ شادی شدہ کامیاب زندگی گزار لیتے ہیں، لیکن یہ ایڈجسمنٹ یا سمجھوتہ یک طرفہ نہیں ہوتا دونوں پارٹنر اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے محبت میں سمجھوتہ کرتے اور شخصی طور ترقی کرتے ہیں۔

’جان جہان‘ کی آفر 5-6 سال پہلے آئی تھی

سویرا جو ان دنوں بلاک بسٹر ڈراما ’جان جہان‘ میں کشور کا کردار نبھا رہی ہیں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کو کشور کے کردار کے لیے ’جان جہان‘ کی آفر 5-6 سال پہلے آئی تھی اور کردار دلچسپ ہونے کی وجہ سے انہوں نے فوراً آفر قبول کر لی تھی۔بعد میں اس کی کاسٹ میں تبدیلی ہوئی اور ڈائریکٹر بھی تبدیل ہوئے۔

اداکاری کا شوق بچپن سے تھا

انہوں نے بتایا کہ ان کو یوں تو اداکاری کا شوق بچپن سے تھا لیکن ان کو باقاعدہ طور اداکاری کا شوق او لیول کے بعد اجوکا تھیٹر کا ایک ڈراما دیکھ کر ہوا تھا۔

سویرا ندیم کے مطابق انہوں نے تقریباً دس سال تھیٹر پر کام کیا اس دوران کالج میں ایک اسٹیج پلے میں میری اداکاری دیکھ کر مجھے ٹی وی پر کام کی آفر ہوئی اور ان کا پہلا ڈراما ’کرن‘ تھا جس میں وہ کرن کے کردار میں تھیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے  نو عمر بیٹے ہیں اور ان کے شوہر بہت انڈرسٹینڈنگ ہیں ، دیر سے شادی کرنے پر ان کو کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟