بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے کینسر سے لڑتے لڑتے دنیا سے رخصت ہوگئیں، ان کی میڈیا ٹیم نے انتقال کی خبر کی تصدیق کر دی اور بتایا کہ پونم پانڈے کی موت سروائیکل کینسر کی وجہ سے ہوئی، ان کی عمر 32 سال تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پونم پانڈے گزشتہ کچھ عرصے سے سروائیکل کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں، ان کا علاج جاری تھا۔ پونم پانڈے کی ٹیم نے اداکارہ کے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے افسوسناک خبر پوسٹ کی جس میں کہا گیا کہ آج کی صبح ہمارے لیے بہت مشکل ہے، آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت دکھ ہورہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی ٹیم نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم آپ سب سے پرائیوسی کی درخواست کرتے ہیں، پونم پانڈے کے لیے دعا کریں اور انہیں یاد کریں۔ پونم پانڈے نے اپنے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز 2013 میں معروف فلم فلم نشہ سے کیا۔ پونم پانڈے کو سب سے پہلے شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے 2011 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے برہنہ ہونے کا وعدہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
پونم دیگر فلموں اور ریئلٹی شوز جیسے مالینی اینڈ کمپنی، خطروں کے کھلاڑی اور دیگر فلموں میں نظر آئیں۔ وہ اپنے 12 سالہ طویل کیریئر کے دوران متعدد فلموں اور ٹی وی شوز کا حصہ رہی ہیں۔
پونم پانڈے نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کے ذریعے ابتدائی شہرت حاصل کی اور بعد میں اداکاری میں قدم رکھا۔ انہوں نے اپنی بولڈ امیج لک اپنائی، جس کے بعد میگزین، اخبارات اور ٹی وی پر سرخیوں کی زینت بنیں۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے مداحوں کے لیے کچھ نا کچھ شیئر کری رہتی تھیں، ماضی میں وہ بالی ووڈ اور علاقائی سنیما کے پروجیکٹس سے بھی وابستہ رہی ہیں۔
پونم نے اپنی اداکاری کا آغاز مختصر فلم ‘دی انکینی’ سے کیا۔ تاہم، ان کی شہرت کا آغاز 2013 میں فلم نشہ سے ہوا۔ 2014 میں انہون نے فلم ’محبت زہر ہے’ کے گانے میں آئٹم سانگ کیا۔ ان کی دیگر فلموں میں ‘عدالت’، ‘مالینی اینڈ کمپنی’، ‘آ گیا ہیرو’، ‘جی ایس ٹی، غلطی صرف تمہاری’ اور ‘کرما کا سفر’ تھیں۔
فلموں میں نظر آنے سے پہلے ہی پونم پانڈے نے 2011 میں ‘فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی 4’ سے ٹیلی ویژن کی شروعات کی۔ 2015 میں، وہ ‘ٹوٹل نادانیاں’ اور ‘پیار پیار محبت’ کا حصہ تھیں۔ ٹی وی پر ان کا آخری دور ‘لاک اپ’ تھا۔ وہ شو میں سیمی فائنلسٹ تھیں جبکہ منور فاروقی فاتح قرار پائے تھے۔
ان کا آخری شو آلٹ بالاجی کا ’ہنی مون سویٹ روم نمبر 911‘ تھا، جو دسمبر 2023 میں ریلیز ہوا۔ انسٹاگرام پر ان کے 1 کروڑ 20 لاکھ فالوورز تھے۔