پنجاب میں نمونیا مزید 7 بچوں کی زندگیاں نگل گیا

ہفتہ 27 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں نمونیا کی تباہ کاریوں کے وار جاری ہیں، موذی مرض گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 بچوں کی زندگیاں نگل گیا ہے۔ لاہور میں نمونیا سے 1 بچہ جاں بحق  ہوا۔ نمونیا سے جاں بحق بچوں کی عمریں پیدائش سے 4 سال کے درمیان ہیں، جن میں شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سے 2،2 ، لاہور، بہاولپور، راولپنڈی سے ایک، ایک بچہ شامل ہے۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 942 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور میں ایک روز کے دوران 212 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پنجاب میں رواں برس نمونیا سے 240 اموات اور 13 ہزار 661 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ اس دوران لاہور میں نمونیا سے 50 ہلاکتیں اور 2 ہزار 313 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp